پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) تحصیل بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنیوالے بھٹوں کے خلاف انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ، بھٹے مسمار کر دیے پنڈدادنخان میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے اور سیاہ دھواں خارج کرنیوالے اینٹوں کے بھٹہ جات کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے محکمہ ماحولیات کے ہمراہ زگ زیگ ٹیکنولوجی استعمال نہ کرنے والے پانچ بھٹوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے بھٹوں کو مسمار کردیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے اہم کردار ادا کرنا ہوگا عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کیے جارہے ہی، بڑھتی ہوئی آلودگی انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے پنجاب حکومت کے احکامات سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا
0