پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پنڈ دادن خان کے نواحی علاقہ پتھرندی میں دریائے جہلم کے پانی سے کٹاؤ جاری دریا نے آبادی کا رخ کر لیا اسٹنٹ کمشنر متاثرہ گاؤں پہنچ گئیں، پتھر ندی میں دریائے جہلم کے پانی سے کٹاو کا سلسلہ جاری ھے قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے کٹاو سے زرعی اراضی اور رہائشیوں کو نقصان کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر ایکسیئن رسول بیراج اور اسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے دریائے جہلم کے کٹاو سے متاثرہ گاوں پتھر ندی کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لے کر متاثرین کو ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی علاقہ مکینوں کی پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی شکایت پر اسٹنٹ کمشنر کا فوری ایکشن محکمہ پبلک ہیلتھ کو مین لائن سے فوری کنکشن لگا کر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے
0