0

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں 19 ڈالر سستا ہو کر سونا 2017 ڈالر فی اونس ہے۔