تحصیل پنڈ دادنخان میں بڑے دھڑلے سے فالکن کا ناجائزشکار کھیلا جا رہا ہے

پنڈ دادنخان (ملک ظہیر اعوان)پورے پاکستان میں فالکن کے شکار پر پابندی عائدہے لیکن تحصیل پنڈ دادنخان میں بڑے دھڑلے سے ملی بھگت سے فالکن کا ناجائزشکار کھیلا جا رہا ہے اس سلسلہ میں شکاریوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی ملی بھگت سے شکار کے جال پنڈ دادنخان کے قریب بھاگوال لوکڑی اور چک نظام پل کے ساتھ چار پانچ پارٹیاں جال لگائے بیٹھی ہیں سروبہ کے قریب دریائے جہلم اور کلر پر جھگیاں لگائی ہوئی ہیں بگا اور سیال میں تین چار شکاری ناجائز شکار کھیل رہے ہیں کہانہ کے قریب کلر پر بھی پارٹی شکار کھیل رہی ہے کوٹ کچہ میں دو پارٹیاں دریائے جہلم میں ریت پر جال لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں فالکن کا شکار دیدہ دلیری سے کھیلا جا رہا ہے اس میں قیمتی چرغ اور بحریاں بھی پکڑی جارہی ہیں جبکہ تحصیل پنڈ دادنخان میں ہر قسم کا شکار بند ہے کوہستان نمک میں اڑیال کے ناجائز شکار کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ مرغابی کا شکار بھی کھیلا جا رہا ہے فاختہ اور تیتر کا ائیر گن سے شکار کھیلا جا رہا ہے۔