0

ریسکیو1122سٹیشن دینہ الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے پلانٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122سٹیشن دینہ الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے پلانٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی حمد اللہ، انجیٸر سعید احمد رانا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سعید احمد تھے۔تفصیلات کے مطابق الصدیق ویلفيئر سوسائٹی کے تعاون سے ریسکیو 1122دینہ کے آفس میں پھل دار پودے لگائے گیے ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کے انچارج صابر حسین، اسٹیشن انچارج دینہ سید محمد سیف اللہ شاہ سمیت دیگر آفیسرز وریسکیورز نے شرکت کی اور اپنے اپنے حصہ کے پھل دار پودے لگأئے اور دعا بھی کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ شہر کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لیے پودے لگانا ضروری ہیں اس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اس میں ہر شہری کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔