0

للہ شریف کی معروف سماجی , فلاحی و عسکری شخصیت برگیڈیئر ریٹائرڈ امیر حمزہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) عید الاضحی کے دن پنڈ دادن خان کے علاقہ تھانہ للہ میں بہت بڑا سانحہ ، عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ، للہ شریف کی معروف سماجی , فلاحی و عسکری شخصیت برگیڈیئر ریٹائرڈ امیر حمزہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کی جواں سالہ بیٹی شدید زخمی اور اہلیہ معمولی زخمی ہو گئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ بھر میں خوف و حراس کی فضا پیدا ہو گئی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں اور پورے علاقہ تھل کی فضائیں بھی سوگوار ہو گئیں لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 للہ انٹرچینج اور تھانہ للہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے برگیڈیئر امیر حمزہ کی لاش قبضہ میں لے کر رورل ہیلتھ سینٹر للہ پہنچائی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دی جہاں پر ان کا پوسٹ مارٹم کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جسے ورثاء نے راولپنڈی سرد خانے میں شفٹ کرا دیا، مرحوم و مغفور کی نماز جنازہ اج 19 جون 2024 بروز بدھ صبح اٹھ بجے ان کے ابائی جنازہ کا للہ بھیرہ میں ادا کی جائے گی تفصیلات کے مطابق برگیڈیر ریٹائرڈ امیر حمزہ اپنی فیملی کے ہمراہ عید الاضحی منانے اپنے ابائی قصبہ للہ شریف ائے ہوئے تھے انہوں نے عید اپنے ابائی گھر میں منائی اور قربانی وغیرہ کی اوربمعہ فیملی سہ پہر تقریبا پانچ بجے للہ شریف سے للہ انٹرچینج کی جانب روانہ ہوئے تو راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں برگیڈیئر امیر حمزہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے اور ان کی 21 سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی جب کہ اہلیہ بھی زخمی ہوئیں جنہیں بعد ازاں ٹراما سینٹر کلر کہار اور پھر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا برگیڈیر امیر حمزہ کا تعلق آرٹلری کور سے رہا ہے ریٹائرڈمنٹ کے بعد وہ ریسکیو 1122کے انچارج بھی رہے ہیں اور لاہور ڈی ایچ اے میں بھی سروس کرتے رہے ہیں قاتلانہ حملے کی ایف ائی ار نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ للہ میں درج کر دی گئی ہے