پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) دریائے جہلم میں کشتیاں چلانے والے ملاحؤں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی مل گئی ضلع منڈی بہاولدین انتظامیہ اور سیاست دانوں نے چند حفاظتی جیکٹس مہیا کر کے ملاحوں کو دریاؤں میں کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی گزشتہ دنوں سگھر پور کشتی حادثہ میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے والوں کے پیرنوالہ ضلع جہلم کے رہائشی سادات خاندان نے کشتی کے ملاحؤں کو اللہ واسطے معاف کر دیا ہے ہر کشتی پر درجنوں افراد سوار ہوتے ہیں جبکہ انتظامیہ نے پانچ چھ عدد جیکٹس دے کر عوام کو ایک بار پھر ملاحوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ضلع جہلم اور ضلع منڈی بہاؤدین انتظامیہ کو چاہیے کے ٹھیکے داروں کو سواریوں کے حساب سے جیکٹس مہیا کرنے کا بندوبست کیا جائے جتنے تک مسافروں کو حفاظتی جیکٹس مہیا نہیں کی جاتیں اتنے تک لوگ ڈوب کر مرتے رہیں گے اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو خصوصی نوٹس لینا چاہیے
0