0

الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ نے یتیموں اور بیواؤں کے لیے گندم اور نقد رقم کی سبیل لگا دی

پنڈ دادن خان ( رپورٹ بیورو چیف ملک ظہیراعوان سے ) دارا نمبردار برادران منڈا ھڑ رحمن گارڈن پنڈ دادن خان میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نیازی اور ملک ظہیرا عوان کی موجودگی میں ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان کے صدرو چیئرمین الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈا ھڑ اور الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ نے یتیموں اور بیواؤں کے لیے گندم اور نقد رقم کی سبیل لگا دی یتیموں اور بیواؤں کو ایک ایک من گندم اور تین تین ہزار روپے نقد ادا کیے جب کہ غریبوں میں تین تین ہزار روپے نقد تقسیم کیے صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے کہا کہ اج رحمان گارڈن پنڈدادن خان والے دارا پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی گندم اور دو لاکھ 25 ہزار روپے نقد کیش مستحقین میں تقسیم کی ہے جس کا اجر ہمیں اللہ پاک عطا فرمائے گا گندم کی قیمت اور نقد رقم ملا کر 4 لاکھ 65 ہزار روپے تقسیم کیے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان اسامہ شیرون نیازی نے کہا کہ بیواؤں ، غریبوں کی مدد اور یتیموں کے سروں پر ہاتھ رکھنا نہایت ہی احسن اقدام ہے نمبردار برادران منڈا ھڑ نے یہ بہت ہی اچھا اور بڑا قدم اٹھایا ہے تحصیل پنڈ دادن خان کے تمام صاحب ثروت لوگوں کو چاہیے کہ وہ نمبردار برادران منڈا ھڑ کے ایسے اچھے کاموں کی تقلید کریں اگر سب لوگ یہ عمل شروع کر دیں تو انشاءاللہ کوئی بھی بھوکا نہیں سوئے گا