دینہ (سہیل انجم قریشی سے)سماء ٹی وی چینل کے رپورٹر حافظ امتیاز بیگ کی موت قتل یا حادثہ ایک معمہ بن گیا مختلف آراء فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق امتیاز بیگ کی وفات کی خبر سن کر ضلع جہلم کی صحافتی برادری غم زدہ ہو گئی ہے حافظ امتیازکی وفات کی وجوہات سامنے نہ آ سکی گزشتہ رات حافظ امتیاز بیگ نماز عشاء ادا کرنے کے بعد باہر نکلے تو اس کے بعد وہ زخمی حالت میں پائے گئے ۔مختلف آراء سامنے آئی کسی نے ان کے گرنےکی خبر دی اور کسی نے اس کو حملہ قرار دیا ۔حقائق سامنے لانے کے لیے صحافی برادری نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں پوسٹمارٹم کے بعد ان کی باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی حافظ امتیاز بیگ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں سعیلہ میں ادا کر دی گئی جس میں ضلع بھر سے صحافی برادری سمیت سیاسی،سماجی شخصیات اور علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ضلع جہلم میں تمام صحافتی تنظیمیں اس افسوس ناک واقعہ ہر غمزدہ ہیں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا کہ ان کی موت کے حقائق سامنے لائے جائیں
0