0

نمبردار برادران منڈاھڑ نے اپنے حلقہ کے غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کی خدمت کرنے کے ریکارڈ قائم کر دیے


پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) نمبردار برادران منڈاھڑ نے اپنے حلقہ کے غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کی خدمت کرنے کے ریکارڈ قائم کر دیے ایک ہی دن میں ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان کے صدر الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاہڑ اور الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈا ھڑ نے 7 لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کی گندم اور نقد رقم بانٹ دی انہوں نے یہ خصوصی خدمت تحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کے گاؤں لنگر اور ملیار کے دکھی دلوں کی کی نمبردار برادران منڈاھڑ کی طرف سے دکھی دلوں کی مدد کا یہ سلسلہ جاری ہے اور انشاءاللہ جاری و ساری رہے گا انہوں نے کہا کہ غریبوں بیواؤں اور یتیموں کی مدد کا جو سلسلہ شروع کیا ہے الحمدللہ اس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جتنی ان لوگوں کی زیادہ مدد کر رہے ہیں اللہ تعالی اتنا ہی رزق میں اضافہ فرما رہا ہے دریں اثناء علاقہ بھر میں تقسیم کی گئی گندم اور نقد رقم روزنامہ اوصاف اور اے بی این نیوز کے تعاون سے تقسیم کی گئی ہے اس موقع پر بیورو چیف پنڈ دادن خان ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان بھی ھمراہ تھے