پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) نمبردار برادران منڈاھڑ کا مالی ایثار جاری ، آل پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان کے صدر الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاہڑ اور الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈا ھڑ نے تحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کے مواضعات کوٹلہ سیداں ، کوٹ لکھیال ، بھانہ اور سید رحمان میں بیواؤں ، یتیموں اور غریبوں میں دو لاکھ 13 ہزار روپے تقسیم کیے جس میں نقدی اور گندم شامل ہے اس موقع پر نمبردار برادران منڈاھڑ کے سربراہ الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے ہمراہ ملاقات اور پنڈ دادن خان میں ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈدادن خان کا کنونشن منعقد کروایا اور کچھ دیگر معاملات کی وجہ سے اپنے اس خاص مشن میں تھوڑی دیر ہو گئی ہے بحرکیف اج کام کا اغاز کر دیا ہے
انشاءاللہ چند دنوں میں اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے الحمدللہ تقریبا 20 ایکڑ زمین میں کاشت کی گئی فصل بیواؤں اور یتیموں کے نام کر رکھی ہے انشاءاللہ 700 من گندم بے سہارا لوگوں میں بانٹنے کا ارادہ ہے
0