0

پنڈ داد خان پولیس نے مدعی کو انصاف دلوانے کی بجائے ملزمان سے ملکر 41 لاکھ روپے مالیت کی مشینری فروخت کر دی

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
پنڈ داد خان پولیس مدعی کو انصاف دلوانے کی بجائے ملزمان سے مل گئی 41 لاکھ روپے مالیت کی مشینری چند با اثر ملزمان نے مل کر فروخت کر دی جس کی ایف ائی ارنمبر 447/22 تھانہ پنڈ دادن خان میں درج ہوئے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ ہو چکی ہیں پولیس نے رشوت لے کر ملزمان کو فرار کروا دیاتھا جنہیں تا حال گرفتار نہیں کیا جا سکا
پنڈ دادن خان پولیس کے ستائے ہوئے غلام مرتضی ساکن سہوترہ نے میڈیا کو بتایا کہ میری زندگی کی ساری پونجی لٹ چکی ہے چند افراد جن کے نام ایف ائی ار میں درج ہیں انہوں نے مجھے کنگال کر دیا ہے 70 ، 80 لاکھ منافع بھی کھا گئے ہیں ایکسیویٹر بھی چوری فروخت کر دی ہے ان کے خلاف تھانہ پنڈ دادن خان میں ڈیڑھ سال قبل ایف ائی ار درج ہوئی ان کی عبوری ضمانتیں منسوخ ہو گئیں پولیس نے ان کے ساتھ ملی بھگت کر کے فرار کروا دیا پنڈ دادن خان پولیس نے اج تک ان باثر ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کی میں وزیراعلی پنجاب صاحبہ ، ائی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سے ہاتھ جوڑ کر مطالبہ کرتا ہوں کہ میرے ملزمان گرفتار کروائے جائیں اور میری مشینری واپس دلوائی جائے میرے پاس تو اب بیمار والد کی دوائی لینے کے پیسے بھی نہیں ہیں