پنڈدادن خان (ملک ظہیر اعوان )پنڈدادن خان
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن جہلم زون کی کارکردگی سے بیمہ دار سخت پریشان ۔ دسمبر 2023 کے بیمہ داروں کے کاغزات ابھی تک جاری نہیں کیے گئے ۔ بیمہ دار سٹیٹ لائف کے فیلڈ ورکروں سے لڑائی کرنے پر اتر آئے ہیں اب فیلڈ ورکر اپنی ڈیوٹی کرنے کے لئے گھروں سے باہر نہیں نکلتے۔ ایریا منیجرز اور سیکٹر ہیڈز نے بھی ورکروں پر اپنے دروازے بند کر دیے ہیں۔ بیمہ دار اور فیلڈ ورکرز چیئرمین سٹیٹ لائف کراچی ٫ وفاقی وزیر خزانہ و انچارج سوشل سیکیورٹی و دیگر با اختیار اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ سٹیٹ لائف جو کہ ایک قومی ادارہ ھے اسکی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔ کلیمز کی ادائیگی میں تاخیر کے عمل میں تیزی لائی جائے ۔ نئے کاغذات فوری طور پر جاری کیے جائیں نئے کاغذات کے اجراءکے لئے وقت مقرر کیا جائے۔ متوقع بیمہ داروں اور پرانے بیمہ داروں کے اعتماد کو بحال کیا جائے۔ نئے کاغذات اور کلیمز جلد از جلد ادا کیے جائیں۔
0