پنڈدادنخا ن (بیور چیف ملک ظہیر اعوان)پنڈ دادن خان کی معروف خانقاہ آستانہ عالیہ للہ شریف پر پہلا اعلی حضرت للہی رحمۃ اللہ علیہ اسلامک ایجوکیشنل کنونشن بسلسلہ افتتاح درس نظامی ،تجوید و قرات اور جدید کورسز منعقد ہوا جس کا اہتمام ناظم اعلی و سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے کیا جو کہ زیر سرپرستی صاحبزادہ محمد تکریم الرسول للہی زیدہ مجدہ آستانہ عالیہ للہ شریف منعقد ہوا اس موقع پر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے تحت قران پاک حفظ کرنے والے 19 حفاظ کرام میں اسناد تقسیم کی گئیں اور انعامات بھی دیے گئے جبکہ مڈل پاس کرنے والے طلباء میں اسناد اور کتب بھی تقسیم کی گئیں تقریب میں خصوصی شرکت حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہ العالیہ ، پیرزادہ مظہر حسین ڈھڈی شریف ، کمشنر ریٹائرڈ گلگت بلتستان ملک افسر خان سروبہ ، علامہ محمد سرفراز مصطفوی ، حاجی خالد للہ ، چوہدری اسد بشیر اللہ ، بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، قاری نوید الحسن چشتی ،قاری حسنات احمد للہی ، مولانا عاطف نقشبندی ، علامہ محمد عظمت اللہ ، مظفر للہی ، مولانا محمد عابد نقشبندی ، قاری محمد عمران ،محمد ہاشم للہی بھلوال ،چوھدری ذوالفقار احمد للہ اور انسپکٹر محمد اشرف نے کی تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد یوسف نے کیا جب کہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم قاری محمد اکرام نقشبندی ، قاری محمد ظفر للہی اور سلطان احمد سروری قادری نے پیش کیں اس موقع پر مقررین سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول ، حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی اور علامہ پروفیسر محمد سرفراز نے کہا کہ گزشتہ 184 سال سے اس درسگاہ جامع مقبولیہ ، مطلوبیہ ، نقشبندیہ مجددیہ للہ شریف میں ظاہری و باطنی علوم کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ بیر بل شریف سے بجنور انڈیا اور کشمیر سے بخارا تک پہنچا جب یہ درسگاہ قائم ہوئی اس وقت دور دور تک مدرسے اور خانقاہیں نہ تھیں البتہ یہاں کے فارغ التحصیل مولانا حیدر اللہ خان نے اسلامک لاء میں کمال حاصل کیا اور ریاست حیدراباد کے چیف جسٹس مقرر ہوئے الحمدللہ اب ہم جدید و قدیم علوم کا امتزاج کرکے درس نظامی اور میٹرک تک کلاسوں کا اجرا کر رہے ہیں جس کا دائرہ کار مزید اگے سیکنڈری ایجوکیشن تک بڑھایا جائے گا دریں اثناء شعبہ حفظ میں محمد شہیر علی نے پہلی پوزیشن ، عبداللہ اسلم نے دوسری پوزیشن اور محمد معز حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی پوزیشن ہولڈر بچوں میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کیے للہ جانباز کے حافظ اطہر عثمان اور جی او للہ کے امجد اقبال مغل نے بھی بچوں میں نقد انعامات تقسیم کیے
0