پنڈ دادنخان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) ضلع جہلم میں معدوم ادبی سرگرمیاں بحال ،ادبی سرگرمیاں بحال ہونے پر ادیبوں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھلکھلانے لگے،پاکستان کے پسماندہ ضلع جہلم میں قومی و ادبی تنظیم چراغ پاکستان اور قومی و بین الاقوامی ادبی ثقافتی تنظیم ادبستان جانب سے زبردست اور منفرد ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،پروگرام میں پاکستان بھر سے ادبی و سماجی و مذہبی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی،پروگرام میں ادبی و ثقافتی و سماجی و مذہبی و تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو چراغ پاکستان تنظیم کی جانب سے بہترین ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا،پروگرام میں بین الاقوامی ادبی و ثقافتی تنظیم ادبستان کے ڈائریکٹر آکاش علی مغل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ادبستان آکاش علی مغل کا کہنا تھا کہ اج ہمیں سب سے زیادہ خوشی ہوئی کہ ہمارے ضلع جہلم میں بھی ادبی پروگرامات کے انعقاد سے رونقیں بحال ہونے لگی ھیں،اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر بانی و سربراہ آئمہ درانی مبارکباد کی مستحق ہیں ،اور مستقبل میں پروفیسر نیاز حسین اعوان اور آئمہ درانی کے ساتھ ملکرضلع جہلم میں ادبی و صحافتی و سماجی مسائل پر پروگرامات منعقد کروائیں گے، اور اپنے تاریخی شہر جہلم پر تحقیق کا بھی کام کریں گے،کوشش کریں گے کہ تحقیقی مقالہ جات لکھ کر اپنے شہر کو قومی و بین الاقوامی سطح پر روشناس کروائیں ،تقریب کے اختتام پر بانی و سربراہ آئمہ درانی کو قومی و بین الاقوامی ادبی و ثقافتی تنظیم ادبستان کی جانب سے ایمرجنگ وویمن ایوارڈ 2024ء سے بھی نوازاگیا ۔
0