0

دینہ میں گزشتہ رات ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو شہریوں کو لوٹ لیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں گزشتہ رات ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو شہریوں کو لوٹ لیا نقدی،موبائل فونز اور موٹر سائیکلز چھین کر فرار ہوگئے علاقہ میں آئے رور چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات واپڈا کے لائن سپرینٹنڈنٹ محمد رضوان اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ نامعلوم دو مسلح ڈاکوؤں نے راستے میں رک لیا اور گن پوائنٹ پر 80 ہزار روپے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گیے اسی طرح نور محلہ کے رہائشی شاکر علی اپنی دکان بند کر کے گھر جارہے تھے کہ دونامعلوم مسلح ڈاکووٴں نے ناکہ لگا کر بیس ہزار روپے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر باآسانی فرار ہوگیےدینہ میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔