پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) آل پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان کے صدر و چیئرمین الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈا ھڑ نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب بننے کی مبارکباد دی اور پھول پیش کیے وہ تحصیل پنڈ دادن خان سے گئے ہوئے نمبرداروں کے وفد کی قیادت کر رہے تھے الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو نمبرداروں کے مسائل سے اگاہ کیا
جس پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے انہیں یقین دلایا کہ نمبر داران کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے گورنر ہاؤس کے دروازے نمبرداران کے لیے اور تمام عہدے داروں کے لیے کھلے ہیں نمبرداروں کے جو بھی مسائل ہوئے انھیں حل کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سسٹم کا اغاز نمبردار سے ہوتا ہے نمبردار مضبوط ہوں گے تو حکومتی نظام بھی اتنا ہی بہتر ہوگا
حکومت کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی
جس پر الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا
0