پنڈدادنخان ( رپورٹ بیورو چیف ملک ظہیر اعوان سے ) ورکنگ کمیٹی للہ جہلم روڈ کی اپیل پر پنڈدادنخان میں تاریخ ساز پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ھوئی تحصیل بھر کے مختلف قصبات سے عوام جلوسوں کی صورت میں للہ چوک پنڈدادنخان پہنچی جہاں صبح سے ہی احتجاجی دھرنا جاری تھا اور للہ موٹروے انٹرچینج ٹوبھہ ،خوشاب ،فیصل آباد سرگودہا ، اسلام اباد اور دیگر علاقوں میں جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند رہی جبکہ کھیوڑہ چکوال چوآسیدن شاہ راولپنڈی لاہور جلال پور شریف جہلم منڈی بہاؤالدین اور دیگر علاقوں میں جانے والی ٹریفک بھی مکمل طور پر بند رہی جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں اور ٹرکوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی ، مفتی بشیر احمد کرم اور ورکنگ کمیٹی کی قیادت میں ایک بہت بڑا احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں مقررین نے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں حک…
0