0

وفاق اور پنجاب حکومتیں للہ جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز فل فور جاری کریں

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) وفاق اور پنجاب حکومتیں للہ جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز فل فور جاری کریں جہلم مسلم لیگ نون کا قلعہ تھا آپ کی مسلسل نا انصافی اور مقامی نمائندوں کی نا اہلی کی وجہ سے مسلم لیگ نون کا ووٹر ناراض ہے
پی ٹی آئی کی حکومت کے اخری دنوں میں شروع ہونے والا منصوبہ بند پڑا ہے مسلسل سست روی کا شکار ہے پی ٹی ائی کی حکومت کی طرف سے یہ اچھا منصوبہ حلقے کے عوام کو دیا گیا تھا
لیکن افرا تفری میں شروع کیے گئے منصوبے سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے 16 مہینے کی اتحادی حکومت میں ہماری روڈ کے فنڈ جاری نہیں کیے گئے
اب بھی عام انتخابات کے بعد وفاق اور پنجاب میں حکومتیں قائم ہو چکی ہیں تحصیل پنڈدادن خان ضلع جہلم کے منصوبوں کے فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے
آج کل سوشل میڈیا پر چودھری فرخ الطاف ایم این اے کا ایک خط گردش کر رہا ہے
حلقے کا منتخب نمائندہ فنڈ لینے کے لیے لیٹر لکھنے پر مجبور ہے اگر اپ کی کوئی سن نہیں رہا تو پریس کلب میں ا کر ایم این اے شپ سے استعفی دیں
ایسی نمائندگی کا کیا فائدہ
جب حلقے کے نمائندے سے وفاقی حکومت کے ذمہ دار یا صوبائی حکومت کے لوگ ملاقات کا وقت نہ دیں اور فنڈز کے لیے خط لکھنا پڑ جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون تحصیل پنڈ دادن خان کے رہنما راجہ جواد جالپ نے کیا انہوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی تحصیل پنڈ دادن خان نے 31 مئی کو مکمل شٹر ڈاؤن اور مکمل پہیہ جام ہڑتال کی کال دے رکھی ہے
اس میں شامل ہو کر علاقے کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں
پیر مولانا محمد انور قریشی صاحب کی قیادت میں اس میں شامل ہوں
اور اگلے انتہائی قدم کی تیاری میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں
31 مئی کے بعد للہ انٹرچینج سے موٹروے اور جی ٹی روڈ جادہ چوک سے روڈز کو بند کیا جائے گا پنجاب اور وفاق کا رابطہ منقطع کر دیا جائے گا
تاکہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ تک ہمارا دکھ درد پہنچے