0

پنڈ دادن خان کے علاقہ کھیوڑہ سالٹ رینج کے پہاڑ وں میں گرمی کی شدت کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے علاقہ کھیوڑہ سالٹ رینج کے پہاڑ وں میں گرمی کی شدت کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں آگ کا پھیلاؤ بین الاقوامی شہرت یافتہ سالٹ مائن کھیوڑہ کے ورکنگ ایریا کے مین گیٹ اور دمہ کے ہسپتال کے ایریا تک پہنچ گیا تھا اس کے علاوہ توبر ویلی کے گاؤں سوھال اور بنگلا پہاڑی تک تھا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں اور دیگر اداروں کی ٹیموں نے 80 فیصد اگ پر قابو پا لیا ہے مقامی اداروں نے بھی اگ بجھانے میں ریسکیو ٹیموں کا ساتھ دیا لیکن پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ کے پاس فائر برگیڈ کی گاڑی ہی نہ تھی
آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 پنڈ دادنخان کے ہمراہ ریسکیو 1122 جہلم، ریسکیو 1122 چکوال،محکمہ جنگلات،LCI کھیوڑہ اور غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق
آگ پر تقریباً 80٪ قابو پا لیا گیا ہے۔
پہاڑی ایریا ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی فائر وہیکلز کے لیے راستہ ہموار نہیں تھا
آگ بجھانے کے لئے اہلکار پیدل رسائی کر کے فائر بیٹر سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں کو ہستان نمک میں اگ کو بھڑکے ہوئے کئی گھنٹے گزر چکے ہیں تا ہم کئی مال مویشیوں اور جنگلی جانوروں کے جل کر ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اگ پر قابو پانے کے لیے حلقہ کے ایم پی اے برگیڈیئر مشتاق احمد نے سیکرٹری جنگلات کو واقعہ کی اطلاع کر دی ہے اور ان سے ہیلی کاپٹر سے پانی گرانے اور پی ڈی ایم کو اگ پر فوری قابو پانے کے لیے کہا ہے اگر اگ پر قابو نہ پایا گیا تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے