پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) چک نظام دریائے جہلم پل کے سلسلے میں ضلع جہلم اور سرگودھا کے لوگوں کی صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب بھرتھ سے ملاقات کی
ضلع جہلم کے وفدکی قیادت سابق MPAحاجی ناصر للہ نے کی۔
سپریم کورٹ کے وکیل راجہ محمد خان نے غیر قانونی تبدیل شدہ مقام کے نقصانات اور دیگر غیر قانونی اقدامات کی تفصیل سے اگاہ کیا
راجہ لیاقت علی چیئرمین یونین کونسل چک شادی۔چوہدری ظفر چئیرمین یونین کونسل دھریالہ جالپ ۔چوہدری جاوید کھوتھیاں۔ چوہدری سوہندا خان سابق صدر بار پنڈدادنخان، راجہ ارشد آدووال اور دیگرافراد نے ملک صہیب بھرتھ کو بتایا کہ تبدیل شدہ مقام پر پل بننے سے تحصیل پنڈدادنخان کا ناقابل تلافی نقصان ہونے کی بنا پر ہم کبھی بھی اس پل کو تبدیل شدہ مقام پر نہیں بننے دیں گے۔
ضلع سرگودہا کی طرف سے رحمت علی تارڑ نے کہا کہ چک نظام دریائے جہلم پل کے اصل مقام کی افادیت کے بارے اپنا موقف پیش کیا کہ یہاں کسی ایک شخص کا بھی اعتراض نہیں اور نہ ہی کسی کا نقصان ہے بلکہ 3اضلاع کے لوگوں کو ذیادہ سفری سہولیات حاصل ہوں گی۔
ضلع سرگودہا کے وفد میں چوہدری محمد حیات چئیرمین چوہدری خضر گوندل چوہدری طاھر گوندل غضنفر گڈو ، عامر گوندل ماسٹر نذر، طاھر گوندل ارشدمغل نصیر طاھر سیال چوہدری اسد آہیر چوہدری رضوان آہیر شعیب نمبر دار آہیر اور بلال علی تارڑ شامل تھے۔دونوں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ملک صہیب بھرتھ نے کہا کہ پل تینوں اضلاع کے عوام اور قیادت کے باہمی مشورے سے ہی بنے گا جہاں اس کے نقصانات نہ ہوں بلکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں۔پل وہاں تعمیر کیا جائے گا
0