0

تھانہ جلال پور شریف کے علاقہ چک جانی میں ڈکیتی کی واردات

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان ) تھانہ جلال پور شریف کے علاقہ چک جانی میں ڈکیتی کی واردات اور چک شادی کے ڈیرہ پر چوری کی واردات ، چار مسلح ڈاکو گھر کا مکمل صفایا کر گئے گھر میں پڑی ہوئی نقدی ،لیپ ٹاپ، موبائل فونز ،ایل سی ڈیز ، مردانہ بوٹ اور استری کے ساتھ ساتھ گھر میں پڑا ہوا دیسی گھی ، چینی اور خشک میوہ جات بھی لے گئے جن کی کل مالیت چار لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ چک شادی کے ایک ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 60 من گندم چوری کر لی گئی تاھم اس کے علاوہ گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی مسلح ڈاکو ایک گھنٹہ تک اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر کی تلاشی لیتے رہے ، ڈاکو خواتین سے اپنے ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں پہنے گئے زیورات کا تقاضہ کرتے رہے اور بار بار پسٹل دکھا کر حراساں کرتے رہے تفصیلات کے مطابق چار مسلح ڈاکو رات کے وقت گھر کی دیواریں پھلانگ کر جہانگیر اشرف ساکن چک جانی کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا گھر میں پڑا ہوا قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ دیگر اشیاء توڑ پھوڑ دیں اہل خانہ کو سخت ذہنی ٹارچر کیا