0

حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی نے جمعۃ المبارک 31 مئی کو تحصیل بھر میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) موٹروے للہ انٹرچینج پنڈدادنخان جہلم ڈیول کیرج وے ورکنگ کمیٹی کے سربراہ ممتاز عالم دین حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی نے جمعۃ المبارک 31 مئی کو تحصیل بھر میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا اور للہ چوک میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس کے باوجود بھی اگر حکومت نے فنڈز بحال نہ کیے تو اگلے مرحلے میں موٹروے بند کر دی جائے گی کھیوڑہ میں قائم ایل سی ائی سوڈا فیکٹری کی جانب سےڈھوک گولا اور گردونواح کے غریب لوگوں کی زمینیں زبردستی حاصل کرنےکی شدید الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر ہزاروں افراد نے ایل سی ائی اور حکومت کی جانب سے ڈیول کیرج وے کے فنڈز کی فراہمی روکے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ڈیول کیرج وے منصوبہ فنڈز کی بحالی کے سلسلے میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مسجد امیر حمزہ سے شروع ھو کر کشمیر چوک پہنچی جہاں فنڈز بندش کے اور حکومت کے خلاف اور ایل سی ائی فیکٹری کی جانب سے مقامی آبادی پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی ھوئی اس موقع پر معروف عالم دین پیر محمد انور قریشی ہاشمی نے خطاب کرتے ھوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ھوئے کہا کہ چار سال ھو گئے ہماری سڑکیں بننے کے بجائے کھنڈرات میں تبدیل کر دی گئیں جس سے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام تو چار سال سے شدید مشکلات سے دو چار ہیں ھی ہمارا شہر معاشی طور پر تباہ ھو گیا پہلے ھی یہ تحصیل پسماندگی کا منہ بولتا ثبوت تھی رہی سہی کسر ڈیول کیرج وے منصوبہ بندش نے نکال دی مفتی بشیر احمد کرم نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ھو گیا اگر حکومت نے فنڈز بحال نہ کئے تو موٹر وے بند کرنے کا آپشن موجود ھے بہتر ھوگا حکومت ڈیول کیرج وے فنڈز بحال کر دے ورنہ اب اس تحصیل کے باسی اپنا حق لے کر رہیں گے ریلی سے چوہدری شوکت حسین بریار اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا احتجاجی ریلی میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔