0

پنڈ دادن خان کے علاقہ موٹروے للہ انٹرچینج سے للہ شریف تک زیر تعمیر روڈ عوام اور ٹرانسپورٹرز کے لیے وبال جاں بن چکی ہے

پنڈ دادن خان( ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے علاقہ موٹروے للہ انٹرچینج سے للہ شریف تک زیر تعمیر روڈ عوام اور ٹرانسپورٹرز کے لیے وبال جاں بن چکی ہے
گرد و غبار نے عوام کا برا حال کر رکھا ہے سخت الودگی پھیل رہی ہے بے تحاشہ گرد و غبار کی وجہ سے حادثات کا خدشہ ہے متعلقہ ٹھیکیدار زیر تعمیر روڈ پر اور متبادل راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ نہیں کر رہا
پنڈدادن خان کے علاقہ للہ انٹرچینچ کے ایریا میں زیر تعمیر روڈ پر گرد و غبار کا راج ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے زیر تعمیر پلوں کے متبادل راستے پختہ نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے ہر وقت گرد کے طوفان چلے رہتے ہیں جس سے ٹریفک حادثات کا بھی خدشہ پیدا ہو چکا ہے
کنٹریکٹر کے پاس پانی کی ٹینکیاں موجود ہونے کے باوجود پانی کا چھڑکاؤ نہیں کیا جاتا جس سے علاقہ بھر میں بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے