پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
دریائے جہلم میں پنڈ دادن خان کے علاقہ سگھر پور پتن کشتی حادثہ کے افسوسناک واقعہ کے بعد ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل پنڈدادن خان سے گزرنے والے دریائے جہلم کے تمام پتن غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے مگر عیسی وال پتن پر کشتی سروس بند نہیں کی گی تھی اور اوور لوڈنگ سیمت موٹر سائیکل اور لوگوں کو کشتی کے ذریعے دریا پار کرانے کا سلسلہ جاری تھا جس کی روزنامہ اوصاف نے بھرپور کوریج کی تھی جس پر پولیس تھانہ للہ نے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پنڈدادن خان کے علاقہ عیسی وال پتن پر ڈی سی جہلم کے احکامات کے خلاف ورزی اور ضلع کونسل جہلم کے ملازمین کو دھمکیاں دینے پر 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے محمد عمران ملاح وغیرہ نے ڈی سی جہلم کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور ارڈر پھاڑ کر دریا میں پھینک دیے دھمکیاں دیں اور اداروں کو برا بھلا کہا تا ہم عیسی وال پتن پر ڈی سی جہلم کے احکامات کے خلاف ورزی ، کشتی میں اوور لوڈنگ ارڈر پھاڑنے اور ضلع کونسل جہلم کے ملازمین کو دھمکیاں دینے پر 12 افراد کے خلاف تھانہ للہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
0