0

ڈی سی جہلم کے احکامات عیسی وال پتن کے ٹھیکے دار نے دریائے جہلم میں پھینک دیے

پنڈدادن خان ( تحصیل رپورٹر ) ڈی سی جہلم کے احکامات عیسی وال پتن کے ٹھیکے دار نے دریائے جہلم میں پھینک دیے سگھرپور پتن کشتی حادثہ کے بعد ڈی سی جہلم نے تمام پتن عرضی طور پر بند رکھنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن عیسی وال پتن بند نہ ھو سکا
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کے تحصیل پنڈدادن خان کے تمام پتن بند کرنے کے واضح احکامات کو عیسی وال پتن پر دریا میں بہا دیا گیا عیسی وال پتن سے کشتی معمول کے مطابق چل رہی ہے جس میں درجنوں موٹر سائیکلیں اور مسافروں کو بغیر کسی سیفٹی جیکٹس کے دریا پار کرایا جا رھا ھے ضلع کونسل کی طرف سے 50 روپے کراے کی بجاے 100 روپے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل کا کرایہ 100 روپے سے 150 روپے وصول کیا جا رھا ھے چند روز قبل سگھر پور کے قریب کشتی حادثہ میں چار بچوں سمیت دو خواتین جاں بحق ھو گی تھیں جس کے بعد ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی ، ایم این اے چوھدری فرخ الطاف نے سگھر پور دورے کے دوران تحصیل کے تمام پتن غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کے واضح احکامات جاری کیے تھے تحصیل انتظامیہ کی طرف سے پتن وزٹ کی تصویر تو جاری کی گئیں مگر عملی طور پر پتن بند نہیں ھو سکے سماجی حلقوں نے اعلی آحکام سے لوگوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ھے