پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان )مسلم لیگ ن کے ہر دوراقتدار میں پاکستان کی عوام کو ہمیشہ ریلیف ملا اور مہنگائی کا خاتمہ ہوا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔انشااللہ دوبارہ ترقیاتی دور شروع ہوگا،چوہدری فرخ الطاف مسلم لیگ کی قیادت کیساتھ مل کر ضلع جہلم کی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن تحصیل پنڈدانخان کےنائب صدر اعجاز احمد مغل نے کہا ھے کہ پاکستان کی عوام دوست حکومت مسلم لیگ نون جس نے اقتدار میں اتے ہی عوام کے لیے اسانیاں پیدا کرنا شروع کر دیں بنیادی ضروریات کی چیزیں کنٹرول ہو گئی عام ادمی نے سکھ کا سانس لیا اٹا گھی چینی چاول ضروریات زندگی کی چیزوں میں ٹھہراؤ اگیا جو تنقید کرنے والے ہیں وہ تنقید ہی کرتے رہیں گے انشاءاللہ اگر مسلم لیگ نون کو پورا دور اقتدار دیا گیا تو پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پھر سے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا اور انشاءاللہ بجٹ کے بعد تحصیل پنڈ دادن خان کی محرومیاں بھی دور ہونا شروع ہو جائیں گی اور ہم ارباب اختیارسے درخواست کرتے ہیں کہ ڈیول کیرج وے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ چوہدری فرخ الطاف مسلم لیگی قیادت اور اپنی پوری ٹیم کیساتھ مل کر ضلع جہلم کی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے
0