پنڈدادن خان( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان ) عوام کی پکار ، علاقہ کے عوام کی نگاہیں مسلم لیگی حکومت پر جم گئیں ، ضلع جہلم کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، ضلع سرگودھا کے ایم این اے و وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اور ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر مواصلات چوھدری صہیب احمد بھرتھ موٹروے دریائے جہلم پل پر پیدل چلنے اور عام ٹریفک کے لیے راستہ بنوائیں جس پر نہ بھاری بجٹ کی ضرورت ہے اور نہ ہی ٹینڈر لگانے کی ضرورت ہے علاقہ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ ان تینوں سیاسی شخصیات کے لیے یہ کام کوئی حیثیت نہیں رکھتا یہ کام صرف ٹیلی فون پر ہونے والا ہے یہ نہایت ہی اہم مسئلہ موٹروے حکام ایک دن کے نوٹس پر کر سکتے ہیں کیونکہ پل کے ایریا میں موٹروے کو دو رویہ کر دیا جائے اور تیسری رو کے ساتھ سیمنٹ کے بڑے بلاکوں کی دیوار کھڑی کر دی جائے تو تحصیل پنڈ دادن خان ، تحصیل بھیرہ اور تحصیل بھلوال کے لاکھوں عوام کو دریائے جہلم بآسانی عبور کرنے کی بہت بڑی سہولت میسر آ سکتی ہے اور آئے روز کشتیوں کے ذریعے دریا ئےجہلم عبور کرنے اورکشتیوں کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے اس راستہ سے پیدل چلنے والوں ، سائیکل سواروں ، موٹر سائیکل سواروں ، رکشہ، ریڑھا اور مال مویشیوں کو ادھر ادھر لے جانے میں بہت بڑی اسانی پیدا ہو جائے گی
اس کم خرچ بالا نشین منصوبے کی تکمیل کے بعد علاقہ کے عوام کا بڑا مطالبہ احمدآباد انٹرچینج دم توڑ جائے گا
0