0

دینہ محترم حاجی فتح محمد چوہدری کا ختم شریف و میلاد مصطفیٰ کی تقریب منعقد کی گئی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کی معروف شخصیت محمد خرم نواز (آف یو کے) کے والد محترم رب نواز اور سسر، چوہدری خالد یو کے کے والد محترم حاجی فتح محمد چوہدری کا ختم شریف و میلاد مصطفیٰ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت پیر محمد فہیم اعظم نقشبندی اور پیر محمد فیضان اعظم نے کی جبکہ خصوصی خطاب محمد فضیل سیالوی اور معروف نعت خواں محمد اسماعیل صدیقی، محمد بلال قادری، بلال خان قادری اور نعمان قادری نور نے تقریب میں اپنی آواز سے لوگوں کے دل موح لیے، تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کی معروف سیاسی شخصیت محمد خرم نواز (آف یو کے) محمد ثاقب نواز، محمد عدیل نواز کے والد محترم رب نواز اور چوہدری خالد یو کے کے والد محترم حاجی فتح محمد چوہدری کے ختم شریف و ایصال ثواب کے لیے میلاد مصطفیٰ کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی جس میں خصوصی طور پر پیر محمد فہیم اعظم نقشبندی اور پیر محمد فیضان اعظم نے شرکت کی جبکہ خصوصی خطاب محمد فضیل سیالوی نے کیا جبکہ تلاوت کے فرائض محمد اسماعیل صدیقی اور نقابت بلال خان قادری جبکہ معروف نعت خواں محمد بلال قادری دینہ اور نعمان قادری ڈومیلی نے اپنی پیاری آواز میں لوگوں کے دل موح لیے، ختم شریف و محفل میلاد کی تقریب میں میاں محمد آصف، عامر چٹھہ، چوہدری خالد، سابق جنرل کونسلر چوہدری تنویر چھگو، حافظ وسیم انور سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ آخر میں پیر محمد فہیم اعظم نقشبندی نے مرحومین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔