پنڈ دادن خان ( ملک ظہیر اعوان )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر صوبہ بھر میں گرین اینڈ کلین پنجاب کے نام سے مہم جاری ہے اس سلسلہ میں ایک اجلاس تحصیل کمپلیکس پنڈ دادن خان میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نے گرین اینڈ کلین پنجاب جہلم کے چیر مین چوہدری ندیم خادم کو بریفنگ دی اجلاس میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین سول سوسائٹی کے افراد اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور شہری نمائندوں نے کہا کہ شہروں اور چھوٹے بڑے قصبوں میں مقامی اداروں کے فنڈز یا گورنمنٹ کی دی گئی گرانٹ کے بل بوتے پر صفائی کا نظام جاری ہے پنجاب کے دیگر تمام علاقوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے سوا کروڑ روپے کے فنڈ مل چکے ہیں جبکہ پنڈدادنخان کی دونوں میونسپل کمیٹیوں کو یہ بھی نہیں ملے اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نے کہا کہ
تحصیل پنڈدادنخان میں بھی حکم کے مطابق گرین اینڈ کلین مہم میں ہر صورت میں حصہ لینا ہے جس کے لیے فنڈ کا ہونا بہت ضروری ہے گراؤنڈ پر حالات یہ ھیں کہ ان دونوں بلدیاتی اداروں کے پاس نہ تو اپنے کوئی ریزرو فنڈ ھیں اور نہ ہی ان کی کوئی مستقل امدنی ہے کہ جس سے اس مہم کو پورا کیا جا سکے حالات یہ ہیں کہ چار چار پانچ پانچ ماہ سے یہاں کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل سکیں جبکہ واٹر سپلائی سکیموں کے بجلی کے بل بھی واجب الادا ھیں
ایسے میں گرین اینڈ کلین پروگرام پر مکمل عملدرآمد پنجاب حکومت کی خصوصی گرانٹ کے بغیر ناممکن ہے اس موقع پر کمیونٹی کے افراد نے کہا کہ ہمارے بلدیاتی اداروں کی مستقل امدنی بجلی کے بلوں کے لیے بھی ناکافی ہے دیگر کاموں کا ہونا اس صورت میں ناممکن ہے جبکہ یہاں پر قائم بڑی بڑی فیکٹریاں تحصیل پنڈ دادن خان کا تمام تر سٹرکچر اور وسائل استعمال کرنے کے باوجود علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے نہ ہی تو ویلفیئر فنڈ دیتی ہیں اور نہ ہی ٹیکسز ادا کرتی ہیں ایل سی ائی سوڈا فیکٹری کھیوڑہ روزانہ کی بنیاد پر پانچ لاکھ لیٹر سے زیادہ پانی مقامی وسائل سے حاصل کرتی ہے جس پر اگر ٹیکس دیا جائے تو کروڑوں روپے سالانہ یہی ٹیکس بنتا ہے اور بلدیاتی ادارے اپنی ضروریات کو با احسن پورا کر سکتے ہیں اجلاس میں للہ جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر میں دوبارہ سست روی اور کام کی رفتار نہ ہونے کے برابر کا ذکر بھی کیا گیا کلین اینڈ گرین کمیٹی کے ممبران سے مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے لیے یہی گرین اینڈ کلین ہے کہ ہمیں ہماری سڑک جلد از جلد مکمل کر کے دے دی جائے
0