پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) للہ شریف پیر کھارا روڈ پر زیر تعمیر سروس سٹیشن کےزیر زمین واٹر ٹینک میں ایک شخص گر کر جاں بحق ھو گیا محمد سرور ولد نور خان ساکن للہ شریف عمر 60 سال مال مویشی چرا رہا تھا وہاں سے مویشیوں کو پانی پلایا اور شدید گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے نہانے کی کوشش کرنے پر واٹر ٹینک میں گر گیا عینی شاہدین نے تھانہ للہ پولیس کو اطلاع دی جنہوں فورأ
ریسکیو 1122پنڈ دادن خان اور ریسکیو 1122للہ انٹرچینج کو اطلاع دی جس پر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، لیکن اتنی دیر میں ڈوبنے والا شخص جان بحق ہو چکا تھا امدادی ٹیموں نے ڈیڈ باڈی رورل ہیلتھ سینٹر للہ شریف منتقل کر دی جو کہ ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی دریں اثناء للہ انٹرچینج پر ریسکیو 1122پر اطلاع کرنے والے عوام کا رابطہ ریسکیو 1122 چکوال سے ہوتا ہے جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوام نے ریسکیو ضلع جہلم کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ مسئلہ فوری حل کیا جائے
0