0

سگھر پور کشتی حادثہ کے افسوسناک واقعہ کی مکمل انکوائری کرائیں گے

پنڈدادن خان( ملک ظہیر اعوان )سگھر پور کشتی حادثہ کے افسوسناک واقعہ کی مکمل انکوائری کرائیں گے پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے گزستہ روز سگھرپور کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی ، ایم این اے چوھدری فرخ الطاف نے ملاقات کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سےامدادی چیک تقسیم کئے
سگھرپور کشتی حادثہ میں چار بچوں سمیت دو خواتین کے جان بحق ہونے والے افسوسناک واقعہ کی تعزیت کا سلسلہ جاری ھے اسی سلسلے میں ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی ،ایم این اے چوھدری فرخ الطاف،اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان اسامہ شیرون نیازی ، سابقہ تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور طاہر محمود مرزا جہلمی نے غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کی ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی ایم این اے چوھدری فرخ الطاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا اور دس دس لاکھ فی کس کے امدادی چیک تقسیم کیے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ کی مکمل انکوائری کرائیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادن خان میں تمام پتن بند کر دیے گئے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے حلقہ این اے 61 جہلم چوھدری فرخ الطاف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں سابقہ تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ اس سانحہ سے ہر دل افسردہ ہے ہم اس غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں حادثہ میں جاں بحق چار بچوں کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشتی ملاح کی نااہلی کے باعث ڈوبی اگر بروقت طبی امداد مہیا کی جاتی تو ہمارے بچے بچ جاتے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ھوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آئے
یاد رہے کہ شہری تحصیل پنڈدادن خان میں سڑکوں کی بدحالی اور تباہی کی بناء پر شارٹ کٹ استعمال کرتے ہوئے دریائے جہلم کا رُخ کرتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈوئل کیرج وے جہلم روڈ سمیت تمام روڈ کی تعمیر کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے