پنڈ دادن خان(ملک ظہیر اعوان) ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فیصل محمود نے تحصیل پنڈدادنخان کے ریسکیو 1122اسٹیشن کا دورہ کیا۔اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادن خان محمد ارشد نے ڈاکٹر فیصل محمود کا والہانہ استقبال کیا، ریسکیو اہلکاروں کے چاق وچوپند دستے نے سلامی پیش کی
ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیوآفیسر اور ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی. ریسکیو سٹاف کا “ٹرن آوٹ” اورڈسپلن چیک کیا اوران کی خدمات اور کام کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے ریسکیو ایمبولینس، فائر وہیکل اور ایمرجنسی آلات کا معائنہ بھی کیا۔
ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادن محمد ارشد نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے۔ ریسکیو اہلکار دلجمعی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور جوش و جذبہ کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تیاری کو مکمل رکھیں۔
دورہ کے دوران ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہااور تسلی بخش قرار دیا۔
0