پنڈ دادن خان (رپورٹ بیورو چیف ملک ظہیر اعوان سے ) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کہ ہمراہ پنڈ دادن خان کا دورہ کیا
تحصیل کمپلیکس اور محکمہ مال کے ملازمین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا مقامی طور پر آئے ہوئے افراد نے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر لکی کور انڈسٹری سوڈا عیش کھیوڑہ اور پی ایم ڈی سی کھیوڑہ کے متاثرین خواتین و حضرات نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ، للہ جہلم ڈیول کیرج وے ورکنگ کمیٹی کے وفد نے مولانا بشیر احمد کرم کی قیادت میں ملاقات کی جس میں ڈپٹی کمشنر کو سڑک کے حالات بارے بتاتے ہوئے کہا کہ جمعۃ المبارک کو تحصیل پنڈ دادن خان کی تمام مساجد میں سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف مذمت کی قراردادیں پیش کی جائیں گی اور اگر معاملات میں پیشرفت نہ ہوئی تو آئندہ جمعہ پر احتجاجات دھرنے علامتی ہڑتال اور دیگر اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا وفد کے ارکان کا سیدہ رملہ علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحصیل کی عوام عرصہ تین سال سے ذلالت کا شکار ہو کر اب تنگ آمد بجنگ آمد کی سطح پر پہنچ چکی ہےحکومتی ذمہ داران کو ہمارے حالات پر رحم نہیں آرہا ہےجس کے باعث علاقائی عوام راست اقدام پر مجبور ہونے جا رہی ہے اس موقع پر پی ایم ڈی سی کے متاثرین نے بھی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم 70 سال سے رہائش پذیر ھیں مالکان سےمکانوں کے خالی کرانے کی کوشیشیں کی جاری ہے جسکی وجہ سے ہم ذہنی مریض بن گئے ہیں جبکہ اس موقع پر لکی کور انڈسٹری کی جانب سے پٹواری گرداور اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر ڈی جی انڈسڑی اور پنجاب کے انتہائی اعلی حکام کے ساتھ مل کر اربوں روپے کی زمین لاکھوں روپے میں خریدنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہاں کی لاکھوں کی آبادی پہلے ہی اس فیکٹری کی چیرہ دستیوں کی شکار ہو کر قسم پرسی کی زندگی گزار رہی ہے زمینیں اس فیکٹری کے کیمیکل کے باعث تباہ ہو چکی ہیں جبکہ اس کے کیمیکل ملے زہریلے پانی کے ویسٹج کے باعث علاقے میں پینے کا پانی بھی زہر آلود ہو چکا ہے جبکہ یہاں کے رہائشیوں کو فضائی آلودگی کا سامنا ہے جس کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں اور سینکڑوں ٹن کوئلہ سے چلنے والے ایک لاکھ کی ابادی کے بیچو بیچ قائم کول پاور پروجیکٹ کے باعث سانس لینے کے لیے بھی دشواریوں کا سامنا ہے ہم اپنی جان دے دیں گے لیکن اپنی زمینیں نہیں دیں گے عوام کا کہنا تھا کہ یہ کون سا دور ہے جس میں 3500 روپے مرلہ کہیں پر زمین میسر ہے پنجاب حکومت کے کرپٹ اعلی حکام کے ساتھ مل کر مقامی افراد کو ڈھائی ہزار کنال زمین سے بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی اور پی ایم ڈی سی کی 490 کنال اراضی کی بندر بانٹ کسی صورت میں قبول نہیں اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ سید زاہد حسین شیرازی نے بھی ڈپٹی کمشنر کو لکی کور انڈسٹری کے ظالمانہ اقدام بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی صورت میں ممکن نہیں ہونے دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان کے لیے ڈاکٹروں کی بھرتی میں اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ مقامی ڈاکٹروں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ وہ اپنے رہائشی علاقے میں اپنے عوام کی خدمت کر سکیں جب کہ سگھر پور میں ہونے والے کشتی حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی طور پر کشتیوں میں گاڑیوں کو لوڈ کرنے کے باعث حادثہ پیش ایا اور چھ قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داران کو سزا دی جائے جہلم ڈیول کیرج وے جیسے گمبھیر مسئلے کے جواب میں تحصیل کی عوام کے لیے انتہائی تکلیف دے قرار دیا
0