پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
ڈپٹی کمشنر جہلم صاحبہ کی تحصیل ہیڈکوارٹر پنڈدادنخان آمد پر کرنل سید زاہد حسین شیرازی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع جہلم نے ملاقات کی اور انہیں تحصیل پنڈ دادن خان کے تین اہم مسائل سے اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ایل سی ائی سوڈا کمپنی کھیوڑہ جو ظلم کھیوڑہ کے شہریوں کے ساتھ کررہی ھے اس کا سدباب کیا جاۓ اور 3500 سو روپے فی مرلہ کے حساب سے جوزمین زبردستی ان سے چھینی جارہی ھے اور ان سے جینے کا حق چھینا جارہا ھے اس کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنایا جاۓ۔
اس کے علاوہ پی ایم ڈی سی کھیوڑہ اور غنی خاندان کے درمیان جو ایک عرصہ دراز سے مسئلہ چلا آرہا ھے جس کی وجہ سے ان غریب غرباء کو بے دخل کرنے کا PMDC کا منصوبہ ھے اس کے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ھوئی اور اس کے لیے بھی محکمہ مال کی طرف سے منصوبہ بنایا جاۓ جوکہ قابل عمل ھو اور کھیوڑ کے شہریوں کے ملکانہ حقوق دیے جائیں
0