0

گورنمنٹ ہائی سکول ملیار میں طلباء کونسل برائے تعلیمی سال 2025-2024 کی تشکیل کیلئے الیکشن کا انعقاد


پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) گورنمنٹ ہائی سکول ملیار میں طلباء کونسل برائے تعلیمی سال 2025-2024 کی تشکیل کیلئے الیکشن کا انعقاد ھوا
تاکہ طلباء کو جمہوریت کے فروغ کیلئے تیار کیا جائے نیز سکولز میں غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے طلباء پر ذمہ داریاں عائد کی جائیں نیز طلباء میں لیڈر شپ کا رجحان ہو, 16مئی 2024 کو گورنمنٹ ہائی سکول ملیار میں جماعت ششم تا دہم کے طلباء نے صدر, نائب صدر, جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کیلئے اپنے نمائندگان کے چناؤ کیلئے ووٹ کا استعمال کیا, ہر عہدہ کیلئے جماعت دہم اور نہم میں سے دو دو امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سے چھانٹی کے بعد ایک ایک حتمی امیدواروں کی لسٹ جاری کی گئی, سکول میں خوب گہما گہمی عروج پر رہی, نتائج کے اعلان کے بعد طلباء نے جیتنے والے نمائندگان کو کاندھوں پر اٹھایا اور خوب نعرے بازی کی نیز پٹاخوں کا استعمال بھی کیا گیا, جیتنے والے نمائندگان میں صدر کیلئے محمد ذیشان جماعت دہم انتخابی نشان گھڑی, نائب صدر کیلئے غلام حیدر جماعت نہم انتخابی نشان پین, جنرل سیکرٹری کیلئے نعمان حسن انتخابی نشان ٹرافی اور فنانس سیکرٹری کیلئے ثاقب علی انتخابی نشان چھتری نے میدان مار کر بالترتیب 176 میں سے 101, 113, 110 اور 122 ووٹ حاصل کئے. طلباء اور اساتذہ نے جیتنے والے امیدواران کو مبارک باد دی.