0

حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کی یونین کونسل دولت پور کا معروف گاؤں ٹھل تمام بنیادی سہولیات سے محروم

پنڈدادنخان( ملک ظہیرا عوان ) حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کی یونین کونسل دولت پور کا معروف گاؤں ٹھل تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے پورے گاؤں میں حکومت کی طرف سے کوئی واٹر سپلائی سکیم موجود نہیں جس سے پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے لوگ دور دراز سے پینے کا پانی لانے پر مجبور ہیں خواتین ہر وقت پینے کے پانی کے اصول کے لیے سرگرداں رہتی ہیں علاقہ کی ایک مخیر شخصیت نے اپنی مدد اپ کے تحت پانی یہ سہولت مہیا کر رکھی ہے لیکن وہ ناکافی ہے گاؤں کی گلیاں نالیاں نا پختہ ہیں جس کی وجہ سے نکاسی آب کا بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے کئی محلوں میں بجلی بھی موجود نہیں اہلیان علاقہ نے معروف سماجی شخصیات مرزا سعید محمود بیگ جہلمی اور ماسٹر محمد اقبال کھوتھی کے کہنے پر مسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری فرخ الطاف کو حالیہ انتخابات میں کامیابی دلوائی تھی اب ہمارا ان سے مطالبہ ہے کہ وہ جلد از جلد ہمارے گاؤں ٹھل کے لیے سولرواٹر سپلاٸی جلد جلد لگوائیں
ہماری سولر واٹر سپلاٸی کا ڈیڑھ کروڑ فنڈ منظور ہوا تھا جو بدقسمتی سے PDM حکومت کے دور میں واپس ہو گیا تھا اب ہماری درخواست ھے اسے مزید بڑھا کر تین کروڑ نیا فنڈ منظور کیا جاۓ۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے
زین جنجوعہ وادی ٹھل uc دولتپور نے کہا کہ سلسلہ کوہ نمک کے ساتھ پہاڑی کے دامن میں تقریبا اڑھاٸی سے تین ہزار آبادی کا ایک گاٶں ھے,گاٶں میں سطح زمین کا پانی بلکل کڑوا ہے لہذا واٹر سپاٸی ہمارے گاٶں کے لیے زندگی اور موت کا مسٸلہ بنا ہوا ھے۔گاٶں کی عورتیں دوسرے گاٶں اعوان پور سے پانی بھرنے پر مجبور ھیں ایک مخیر شخصیت راجہ عمران خالد نے ایک موٹر لگا کر ایک بڑی ٹینکی بناٸی ہوٸی ھے جو پورا دن چلتی رہتی ھے,ان نے صلہ رحمی کرتے ہوٸے چند قریبی رشتہ داروں کے علاوہ ہر محلے میں ایک ٹوٹی لگاٸی ہوٸی ھے ان ٹوٹیوں پر پانی بھرنے کے برتنوں کی لمبی لاہنیں لگی رہتی ھیں کیونکہ گرمی کا موسم ھے پانی ہر گھر کی بنیادی ضرورت ھے جو کہ سپلاٸی نہ ہونے کی صورت میں پوری نہیں ہو رہی۔
گاٶں میں ہر گھر کی اصل ضرورت پوری کرنے کے لیے نٸی سولر واٹر سپلاٸی کے فنڈ بحال ہونا بہت ضروری ھے۔
ہمارا گاٶں ٹھل اس وقت تھر کا منظر پیش کر رہا ہے خواتین کو پانی کے حصول کے لیے دوسرے گاؤں میں جا کر در در کے دھکے کھانے پڑتے ہیں