پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) اللہ رب العزت نے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا جبکہ انسان کو اپنی زندگی کے تحفظ کو مقدم قرار دیا ایکسیئن آئیسکو واپڈا سب ڈویثرن پنڈدادنخان راجہ مظہر جتوئی کا سیفٹی سیمینار کے شرکاء سے خطاب جس کا انعقادڈائریکٹر آپریشن آئیسکو اسلم خان اور سی او ڈاکٹر امجد ثاقب کے خصوصی احکامات پر کیا گیا ایس ڈی او کہون قادر بخش میمن اور ایس ڈی او چوآسیدنشاہ شیروز کےزیر انتظام و انصرام ایکسیئن سب ڈویثرن پنڈدادن خان راجہ مظہر جتوئی کی زیر نگرانی میرج ہال پنڈدادن خان میں منعقد ہونیوالے سیفٹی سیمینار میں سب ڈویثرن کے تمام اہلکاروں نے شرکت کی جن میں ایڈیشنل ایکسیئن زاہد عمران۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیفٹی راولپنڈی ڈویثرن خرم زیدی ایس ڈی او پنڈدادن خان رشید جمالی ایس ڈی او للہ فتح محمدایس ڈی او پننن وال سمیت تمام سب ڈویثرنز کے لائن سپرٹینڈنٹس اور عملے کےتقریبا 250 افراد شامل تھے سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت نجم الدین شیرازی نے حاصل کی نعت رسول ؐ مقبول کے بعد سیفٹی کے اصولوں کی اہمیت پر ایکسیئن واپڈا پنڈدادنخان راجہ مظہر جتوئی نے تفصیلی لیکچر دیا اور کہا تمھارے لیۓ سب سے پہلے تمھاری زندگی مقدم ہے کیونکہ آپ لوگ ایک ان دیکھے دشمن سے جنگ لڑتے ہیں جس کیلۓ اپنے تحفظ کیلۓ آپکو تمام حفاظتی اقدام کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیۓ جس سلسلے میں زرا سی غفلت ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنتی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیفٹی خرم زیدی نے کہا کہ سیفٹی کے اصول ہماری زندگی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں ایڈیشنل ایکسیئن زاہد عمران نے کہا جتنی بھی ایمر جنسی ہو بغیر سیفٹی آلات کام سے انکار کر دو سیفٹی کی مکمل ( کٹ) کے بغیر برقی رو کی روانگی والی تاروں یا پولز سے دور رہو کیونکہ آپ لوگ آئیسکو کا سرمایہ ہیں اور آپ کی زندگیاں ہمیں عزیز ہیں اس سیفٹی سیمینار سے قادر بخش میمن واپڈا یونین سب ڈویثرن کے چیئرمین کے خطاب کے بعد لاہور سے آۓ معروف نعت خوان سید ذوالقرنین کاظمی نے سرور دو عالم ؐ کے حضور نعت پیش کر کے ماحول کو مسحور کردیا بعد ازاں قاری سید محمد اسمائیل کاظمی آف لاہور نے بھی اپنے خطاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں انسانی جان کی بے حد اہمیت بارے مدلل بیان کے بعد اسلام کے پہلے شہید وجہء تخلیق کائینات حضرت محمدؐ کے چچا حضرت امیر حمزہؑ کا فلسفہ شہادت انتہائی خوبصورت انداز میں بیان فرمایاجس کے بعد نم آنکھوں سے آئیسکو کے دوران ڈیوٹی شہید ہونیوالے تمام اہلکاروں کی بلندیء درجات اور حاضر تمام شرکاء کے اہل و عیال میں خیرو برکت کی دعا کی بعد ازاں سیفٹی سیمینار کے تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا اس سیفٹی سیمینار کی بھر پور کوریج کیلۓ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان و سالٹ رینج میڈیا کلب پنڈدادنخان کے اراکین کو مدعو کیا گیا تھا جنکا دوران خطاب ایکسیئن واپڈا پنڈدادن خان راجہ مظہر جتوئی نے بھر پور خیر مقدم بھی کیا
0