0

دینہ میں زمین کے تنازعہ پر 70 سالہ شخص کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں زمین کے تنازعہ پر 70 سالہ شخص کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کی موثر تفتیش کے نتیجہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غضنفر علی خان نے تھانہ دینہ کے علاقہ سوہن میں ہونے والے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا،29 مئی 2023 کو تھانہ دینہ کے علاقہ سوہن کے گاؤں کھوڑی میں 70 سالہ محمد قدیر ولد لقمان خان، محمد نذیر اور محمد شہزاد گھر کے باہر جنگل سے لکڑیاں کاٹ رہے تھے کہ اچانک دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی شروع ہوگئی اور اسی دوران مجرم محمد نجیب نے محمد قدیر کو کلہاڑیوں سے وار کر کے قتل کر دیا تھا،مجرم محمد نجیب 70 سالہ محمد قدیر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا جبکہ لڑائی کے دوران دو افراد محمد نجیب اور محمد شہزاد شدید زخمی ہو گئے تھے،تھانہ دینہ پولیس نے مجرم محمد نجیب کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کی بدولت معزز عدالت نے مجرم کو سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی بڑی سزا سنائی۔