0

سوہاوہ کے نواحی گاؤں ڈھوک امب تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)سوہاوہ کے نواحی گاؤں ڈھوک امب تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ۔تفصیلات کے مطابق ڈھوک امب کاسمیٹک کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔اگ بیسمنٹ والے گودام میں لگی جس میں کاسمیٹک کا سامان بچوں کے ڈائپر کپڑے شیمپو جو مکمل جل کر خاکستر ہو گیا۔گودام محلے میں ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو بھی پریشانی کا سامناکرناپڑھا۔ریسکیو ٹیم نے تقریباً دو گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا لیکن کولنگ کا عمل تقریباً 3گھنٹے جاری رہا ریسکیو کے مطابق تقریباً 2ٹینک پانی لگا ریسکیو ٹیم نے پوری مہارت سے اس آپریشن کو مکمل کیا اگر آگ کو قابو کرنے میں وقت لگتا تو عمارت کے بلاسٹ ہونے کا بھی خطرہ موجود تھا آگ لگنے کی وجہ تاحال پتا نہ چل سکی۔ریسکو کے مطابق اس کی مکمل انکوائری سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آگ کیسے لگی۔کیونکہ اگر دیکھا جائے تو شارٹ سرکٹ والا سسٹم ہی موجود نہیں کیونکہ گودام میں کسی قسم کی الیکٹرک کا کنکشن ہی نہیں یعنی گودام میں بجلی کی سہولت موجود ہی نہ ہے آگ کی شدت ایسی تھی کہ اردگردگھروں کو بھی ہنگامی طور پر خالی کروا لیا گیاتھا ٹوٹل 5گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن گودام میں موجود تمام سامان جل خاکستر ہو گیا ۔دانیال کاسمیٹک سٹور کے مالکان نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 15سے 20لاکھ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا دانیال کاسمیٹک سٹور کے مالکان کے مطابق وہ علاقے میں سپلائی کا بھی کام کرتے ہیں وہ دوکان پر موجود نہ تھے بلکہ مارکیٹ میں گئے ہوئے تھے مکان کے اوپر والے پورشن میں رہائش بھی ہے ان کو بھی آگ لگنے کے کافی دیر بعد پتا چلا جب دھواں نے شدت اختیار کی ریسکیو ٹیم کے پہچنے تک عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجانے کی پوری کوشش کی
عوام نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کی ساتھ اعلی حکام سے اپیل کی کہ وہ سوہاوہ میں فائر بریگیڈ کا بھی مکمل انتظام کیا جائے کیونکہ فائر فائٹر اور ریسکیو فائر برگیڈ جہلم کی ٹیم نے اس آپریشن کو مکمل کیا اور اگر سہولت نزدیک ہوتی تو جلد آگ پر قابو پایا جاسکتا تھا۔