0

گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں شجر کاری مہم کا آغاز

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم شجر کاری ملکی ضرورت اور مستقبل کا تحفظ ہے ہر شہری کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے تاکہ ہم اپنی نسلوں کو محفوظ بنا سکیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر طالبات نے مختلف اقسام کے سینکڑوں پودے لگائے اور ملک میں جنگلات کی کمی کو پورا کرنے کا عزم کیا۔ ڈی سی جہلم نے کالج انتظامیہ کی کاوش ہو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔