جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم کے علاقہ ویسٹ کالونی گھر میں سوئی گیس لیکج کی وجہ سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلوں نے ماں اور 4 بچوں کو جھلسادیا، ایک کی حالت تشویشناک،ریسکیو عملے نے آگ پر کنٹرول کرکے زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ کالونی میں سوئی گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کے 4 بچے بری طرح جھلس گئے۔ ماں اور چاروں بچے ایک ہی کمرے میں گیس ہیٹر لگا کر سو ئے ہوئے تھے کہ گیس لیکج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، نیند کی وجہ سے تمام افراد کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور وہ بری طرح جھلس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور آگ سے جھلسنے والے تمام افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال سی ایم ایچ منتقل کر دیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تمام پہلوؤں سے تفتیش کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔
0