نوسر باز خواتین کا ٹولہ لِلہ شریف میں بزرگ دوکاندار کو بیس ہزار کا چونا لگا کر رفو چکر

پنڈدادن خان(ملک ظہیر اعوان)نوسر باز خواتین کا ٹولہ لِلہ شریف میں بزرگ دوکاندار کو بیس ہزار کا چونا لگا کر رفو چکر ہو گیا لِلہ منڈی میں ڈبل ڈور والے برتن سٹور میں ایک خاتون ایک دروازے سے داخل ہوئی جبکہ دوسرے دروازے سے تین خواتین داخل ہوئیں جن کی عمریں 35سے40سال تک تھیں بزرگ دوکاندار کو برتن دکھانے کو کہا جب وہ اوپر پڑے ہوئے برتن اتار رہے تھے تو نوسرباز خواتین نے ان کی سائیڈ والی جیب سے بیس ہزار روپے نکال لئے اور برتن خریدے بغیر چلتی بنئیں،جب ایک گھنٹے بعد بزرگ نے جیب دیکھی تو وہ خالی تھی اس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج نکالے گئے لیکن خواتین کے چہروں کی پہچان نہ ہو سکی نوسرباز خواتین رکشے پر بیٹھ کر لِلہ انٹر چینج پر آئیں اور وہاں سے غائب ہو گئیں۔