جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم ملک چھوڑنے کے باجودسینئر صحافی و جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ کو مسلح افرادکی فیملی سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں،صحافی برادری کی شدید الفاظ میں مذمت،رپورٹ کے مطابق جہلم پریس کلب کے سابق صدر محمد شہباز بٹ کو حقائق بے نقاب کرنے اور پی ٹی آئی راہنماؤں وکارکنان پر جاری ظلم و بربریت کے لیے آواز بلند کرنے پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں محمد شہباز بٹ متعدد بار قاتلانہ حملوں میں زخمی ہوئے جبکہ متعدد بار گرفتار اور فیملی کو حراساں کیا گیا،بیرون ملک جانے کے باوجود دھمکیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا،سینئر صحافی محمد شہباز بٹ ٹوئیٹر اور سوشل میڈیا پر اپنے ویلاگ میں پاکستان میں پی ٹی آئی راہنماؤں،امیدواروں اور کارکنان کی گرفتاریوں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزاؤں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں،مسلم لیگ(ن)اور اسٹیبلشمنٹ کے اکٹھ جوڑ کو بے نقاب کررہے ہیں،حقائق بے نقاب کرنے کی پاداش میں جہلم پریس کلب کے سابق صدر محمد شہباز بٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے ویڈیو پیغام کے ذریعے بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرکے ڈیلیٹ کردی گئی ہے،صحافی برادری نے مذمت کرتے ہوئی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
0