0

جہلم جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ریسکیو 1122 ضلع جہلم کا ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ریسکیو 1122 ضلع جہلم کا ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری۔ جنرل الیکشن کے موقع پر تمام ریسکیو سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کی زیرِ صدارت جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ریسکیو 1122 ضلع جہلم کا ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر سعید احمد کی زیر صدارت جنرل الیکشن 2024کے حوالے سے ایمرجنسی ڈیوٹی پلان اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ریسکیو 1122 جہلم کے مرکزی ضلعی دفتر میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے جنرل الیکشن کے حوالے سے ایمرجنسی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122ضلع بھرمیں ” اے کیٹگری”کے حساس پولنگ اسٹیشنز پر ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کریگا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد پہنچانے کے لئے ہائی الرٹ رہے گا۔ جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس 17 ایمبولینسز، 04 فائر ٹینڈرز اور 01 سپیشل ریسکیو وہیکل اور 15 موٹر بائیکس ایمبولینسز تعینات کی گئی ہیں۔جنرل الیکشن کے موقع پرتمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور 250 سے زائد ریسکیو اہلکار اور کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز اور ریسکیو سکاؤٹس بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔جبکہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر ریسکیو میڈیکل/موبائل پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ اسکے علاوہ ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں بھی ” اے کیٹگری”کے حساس پولنگ اسٹیشنز کو ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں جہلم، دینہ، سوہاوہ کے تحصیل ریسکیو آفیسرز اور تمام تحصیلوں کے شفٹ انچارج بھی شریک ہوئے۔