0

ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ایک پودا ضرور لگائے، فاریسٹ آفیسر

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کامران کاظمی نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ایک پودا ضرور لگائے اور اپنا قومی فرض سمجھ کر اس مہم کی کامیابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کا بہترین اور سستا ترین حل زیادہ سے زیادہ شجر کاری ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کی معاونت سے ماحول دوست اور علاقائی پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے نجی تنظیموں، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور سرکاری اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کو بھی شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔