جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جرائم میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو پکڑنے میں بری طرح ناکام، شہریوں کی شکایات کی شرح پچھلے سالوں کی نسبت کئی گنا بڑھ گئیں،غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو موبائل فون ایپ کے انسٹال کی ترغیب’ ویب سائٹس کو متعارف کروا کر لوٹ مار کا بازار گرم، فراڈ میں ملوث گروہوں نے دھڑلے سے ویب سائٹس لانچ کر کے سادہ لوح افراد سے ماہانہ لاکھوں کروڑوں اینٹھنے شروع کررکھے ہیں،لالچی افراد نوسر بازوں کے جھانسے میں آکر جمع پونجی نچھاور کرتے ہیں، موبائل فون سموں کی غیر قانونی فروخت پر بھی قابو نہ پایا جا سکا، شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری و ساری، سادہ لوح افراد کو مختلف پیغامات بھیج کر ان کی جمع پونجی بھی ہتھیالی جاتی ہے،آن لائن بنکنگ فراڈ’ نوکریوں کا جھانسہ دیکر سادہ لوح افراد سے لاکھوں بٹورنے والے مافیا پر سائبر کرائم ونگ کی ٹیم ہاتھ ڈالنے کی بجائے مقدمات درج کر کے صرف انکوائریوں تک محدود ہے، ایف آئی اے کا متعلقہ شعبہ تفتیش پر ہی اکتفا کر کے شہریوں کو بے و قوف بنانے میں مصروف، شہریوں نے راولپنڈی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی کو فوری طور پر موثر بنایا جائے، اس کی استعداد میں اضافہ کیا جائے جبکہ عام شہریوں کو ایف آئی اے کے دفاتر تک شکایات کی رسائی کیلئے ٹول فری نمبر کی تشہیر کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ جن شہریو ں کو مشکلات کا سامنا ہو وہ باآسانی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کر سکیں۔
