0

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بھی پر لگ گئے،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم مرغی کے گوشت کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری۔گزشتہ روز شہر سمیت قرب و جوار میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 648 روپے مقرر تھی جبکہ مرغی فروش 680 سے 700 روپے میں ساڑھے 7 سو گرام فروخت کرتے رہے، اگر کوئی شہری سرکاری نرخوں کے حوالے سے دکانداروں کے ساتھ بات کرے تو دکاندار لڑائی جھگڑے گالی گلوچ پر اترآتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں نے شہر سمیت ضلع بھر میں جنگل کا قانون نافذ کرکے من مرضی کے نرخوں پر 1 کلو گوشت فراہم کرنے کی بجائے ساڑھے 7 سو گرام گوشت شہریوں کو فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخوں پر گوشت فروخت کروانے کا مطالبہ کیاہے۔