جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم تھانہ اینٹی کرپشن نے شہری کی درخواست پر محکمہ مال کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق رفاقت محمود ولد طارق محمود ساکن بائی لوڈن (مڑیالہ) تحصیل و ضلع جہلم نے اینٹی کرپشن راولپنڈی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران امتیاز ولد امتیاز مہدی ساکن داراپور تحصیل و ضلع جہلم سے 1 کنال رقبہ 31 دسمبر 2009 انتقال نمبر408 مورخہ 31 دسمبر2009 منظور ہوا جبکہ مذکورہ انتقال پر عملدرآمد اور زائد حدود فروختگی منجانب بائعہ عمران امتیاز نہ ہوا۔کیونکہ بائعہ عمران امتیاز کھیوٹ نمبر21 میں صرف 1 مرلے کا مالک تھا جبکہ عمران امتیاز نے ہمرا ساز باز تحصیلدار، سب رجسٹرار، ریونیو آفیسر، حلقہ گرداور اور پٹواری حلقہ داراپور سے ملی بھگت کرکے سائل کے بیٹے سے رقم ہتھیالی جبکہ رقبہ تعدادی 19 مرلے زائد حصہ فروخت کردیا تھا جبکہ وہ اراضی کا مالک ہی نہ تھا۔کیونکہ مذکورہ انتقال جملہ افسران کی ملی بھگت سے درج ہوا تھاجس کی انکوائری ڈی جی آئی اینٹی کرپشن چکوال قاضی احمد سہیل نے بھی کی۔جنہوں نے بعد از انکوائری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے، اس طرح اینٹی کرپشن نے P,A 5/2/47، 471/PP،420/468 کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
