جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم پولیس آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشیر حسین کی نمازِ جنازہ انکے آبائی علاقے بوہڑیاں کرانڈہ دینہ میں ادا کر دی گئی،مرحوم کی لحد پر سلامی دی گئی، پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی،نماز جنازہ میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس،ڈی ایس پی صدر ندیم طارق، پولیس افسران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد مرحوم پولیس آفیسر بشیر حسین ASI کی میت پر پھول چڑھائے گئے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی، مرحوم پولیس آفیسر بشیر حسین ASI ایک دلیر اور فرض شناس آفیسر تھے انکی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ مرحوم پولیس آفیسر بشیر حسین ASI کی اگلی منازل کی آسانی کے لیے دعاگو ہوں،
